National

زہریلی ہوا سے دہلی والوں کو نہیں ملی راحت نہیں، اے کیو آئی 400 سے تجاوز

زہریلی ہوا سے دہلی والوں کو نہیں ملی راحت نہیں، اے کیو آئی 400 سے تجاوز

قومی راجدھانی میں سردی بڑھنے کے باوجود فضائی آلودگی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ صبح سے ہی آسمان پر اسموگ کی گھنی چادر نظر آرہی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دہلی این سی آر میں ہوا کا معیار آج 350 سے 400 کے اوپر ہے، جو’انتہائی خراب‘ سے ’سنگین‘ ہو گیا ہے۔ فضائی آلودگی کودیکھتے ہوئے دہلی میں گریپ 3 بھی نافذ کر دیا گیا ہے باوجوداس کے کوئی راحت ملتی نظرآرہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح اور شام کو شدید سردی کا سامنا ہے۔ اس دوران ہلکی دھند اور کہرا نظر آرہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments