National

زراعت کو خسارے سے نکالنے کے لئے بجٹ میں کوئی ترکیب نہیں:بھارتیہ کسان یونین

زراعت کو خسارے سے نکالنے کے لئے بجٹ میں کوئی ترکیب نہیں:بھارتیہ کسان یونین

امروہہ:23جولائی: بھارتیہ کسان یونین(سنیوکت مورچہ) کے قومی صدر نریش چودھری نے عام بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیتی کو خسارے سے نکالنے کے لئے بجٹ میں کوئی نظم نہیں کیا گیا ہے۔ چودھری نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں کسانوں اور نوجوان کے لئے ویسے تو بڑے اعلانات کئے گئے ہیں۔ جس میں کسانوں کو 50فیصدی مارجن منی دینے کا وعدہ پورا کیا گیا ہے۔ انہوں نے زرعی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زراعت میں ریکارڈ پیداوار کے باوجود کسان کی آمدنی میں اضافہ نہ ہونا، زرعی بازار بچولیوں کے ہاتھ میں چلے جانا اور جی ڈی پی گروتھ کے بڑے دعووں کے باوجود دیہی علاقوں میں روزگار نہ بڑھے، مہنگائی کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد زراعت کے بجٹ میں اضافہ برائے نام ہے، قدرتی کاشتکاری اور دالوں اور تیل کے بیجوں کے مشن کی وہی پرانی اسکیم، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کے لیے بجٹ میں کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کے باوجود کسانوں کی آمدنی میں اضافہ نہ ہونے کے حوالے سے سوالات باقی ہیں۔ اس وقت دیہات میں مہنگائی کی شرح سات فیصد سے زیادہ ہے جس کا براہ راست اثر دیہاتوں میں ٹریکٹر اور کنزیومر مصنوعات کی مانگ پر پڑ رہا ہے۔ کسان رہنما نے کہا کہ ہندوستان میں دیہی آمدنی میں کمی کا یہ سب سے طویل عرصہ ہے۔ مہنگائی بڑھے تو کسان کی آمدنی بھی بڑھنی چاہیے۔ اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شروع میں کسانوں کو فائدہ ہوتا ہے لیکن بعد میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ مشین بھارت میں الٹی چل رہی ہے۔ روزگار میں کمی کا اثر بجٹ پر ضرور نظر آیا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments