نئی دہلی، 15 جون : دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے پیر کو اڈیشہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے زمین سے حملہ کرنے والی طویل فاصلے تک مار کرنے والی کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔وزارت دفاع نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چاندی پور میں مختلف ٹریکنگ آلات سے ملے ڈیٹا کے مطابق، تجربے کے تمام مقاصد پوری طرح سے حاصل کر لیے گئے ۔ یہ ملک میں ہی تیار کردہ میزائل ہے ، جس کے تمام سب سسٹم ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں اور ہندوستانی صنعتی شراکت داروں کے ذریعہ تیار کیے گئے ہیں۔ ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، بنگلورو اس کی نوڈل لیبارٹری ہے ۔ اس لانچ کے دوران ڈی آر ڈی او کے سینئر افسران اور ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے نمائندے موجود تھے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او ٹیم اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد دی ہے ۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین راجیش کمار سنگھ نے لانچنگ کے دوران تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے کامیاب تجربے میں شامل ٹیم کے تمام اراکین کو مبارکباد دی۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات