نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گزشتہ دنوں یو بی ایل اسپورٹس کمپلکس پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیلڈنگ کے دوران راولپنڈی ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر شاداب خان کا پیر مڑ گیا تو ساتھی کرکٹر اپنی پیٹھ پر لاد کر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گیا۔ یہ واقعہ 3 دسمبر کو کراچی میں راولپنڈی ریجن اور سیالکوٹ ریجن کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس کے بعد پی سی بی چراغ پا ہوا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انکوائری شروع کردی ہے کہ گراؤنڈ میں اسٹریچر سمیت میڈیکل کی تمام سہولتیں موجود تھیں پھر شاداب خان کو کمر پرلاد کرگراؤنڈ سے باہر کیوں لے جایا گیا، یہ عمل جگ ہنسائی کا باعث بنا۔ ذرائع کے مبطابق پی سی بی انکوائری کے بعد پنڈی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی دے سکتا ہے ۔
Source: social media
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا