Entertainment

زرین خان انتقال کر گئیں، جیا بچن، شبانہ اعظمی، راکل پریت سنگھ سمیت شخصیات خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے

زرین خان انتقال کر گئیں، جیا بچن، شبانہ اعظمی، راکل پریت سنگھ سمیت شخصیات خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار سنجے خان کی اہلیہ زرین خان، زید خان اور سوزین خان کی والدہ 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، انہوں نے جمعہ کی صبح ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ عمر سے متعلقہ پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ خان خاندان نے اپنے سوگ کے دوران رازداری کی درخواست کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کی آخری رسومات جمعہ کو شام 4 بجے قریبی رشتے دار اور دوست احباب کی موجودگی میں انجام دی جائیں گی۔ پیر کو ممبئی میں جے ڈبلیو میریٹ میں ایک دعائیہ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔زرین خان کے پسماندگان میں ان کے شوہر، اداکار، ہدایت کار سنجے خان، اور ان کے بچے، بیٹا زید خان اور بیٹیاں سوزین خان، فرح خان علی، اور سیمون اروڑا ہیں۔ اس سال اپریل میں، زرین اور سنجے نے اپنی شادی کی 59ویں سالگرہ منائی۔ زرین کی سب سے بڑی بیٹی فرح خان علی کی شادی ڈی جے عقیل سے ہوئی ہے، ان کی دوسری بیٹی سیمون اروڑا کی شادی بزنس مین اجے اروڑا سے ہوئی ہے جب کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی سوزین خان کی شادی ہریتک روشن سے ہوئی تھی۔ ان کے بیٹے زید کی شادی ملائکہ پاریکھ سے ہوئی ہے۔1966 میں سنجے خان سے شادی کرنے سے پہلے زرین کا ہندی سنیما میں مختصر لیکن یادگار دور تھا۔ وہ "تیرے گھر کے سامنے" اور "ایک پھول دو مالی" جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے اور زرین کی ملاقات ایک بس اسٹاپ پر ہوئی۔ یہ ملاقات بعد میں زندگی بھر کے رشتے میں بدل گئی، اور ان کی شادی 1966 میں ہوئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments