Entertainment

یزویندر چہل اور آرجے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا

یزویندر چہل اور آرجے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا

بھارتی کرکٹر یزویندر چہل اور ان کی گرل فرینڈ آرجے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔ بھارتی کرکٹر یزویندر چہل اور سابقہ اہلیہ دھناشری ورما نے 2025 کے اوائل میں شادی ختم کی تھی، 2020 میں شادی کرنے والے اس جوڑے کی طلاق نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ دھناشری سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر یزویندر چہل اور کانٹینٹ کری ایٹر آرجے مہوش کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگ گئیں۔ تاہم چہل نے بعد میں واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کررہے۔ اب میڈیا رپورٹ کے مطابق یزویندر چہل اور آرجے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے، اس کی اطلاع پاپا رازی نے دی جن کا کہنا ہے کہ دونوں پہلے ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے مگر اب دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کیا ہے۔ بھارتی کرکٹر اور آرجے مہوش نے اس حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری نے دسمبر 2020ءمیں گروگرام میں ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی۔ دونوں جون 2022 میں الگ ہوئے اور 5 فروری 2025 کو انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے فیملی کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کی اور مارچ 2025 میں طلاق ہوئی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments