پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد شفیق پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور ٹیسٹ کرکٹر کراچی سے سلیکٹر بنیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسد شفیق یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے۔ اسد شفیق سابق ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل، سلمان بٹ اور راؤ افتخار انجم کے ساتھ کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسد اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے۔ چار سال سے قومی ٹیم سے باہر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سندھ پریمیئرلیگ کھیل کر اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل، سلمان بٹ اور راؤ افتخار انجم کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔
Source: Social Media
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا