National

ٹیرف ڈیل کا اثر! سینسیکس میں 3200 اور نفٹی میں 1200 پوائنٹس کا زبردست اچھال

ٹیرف ڈیل کا اثر! سینسیکس میں 3200 اور نفٹی میں 1200 پوائنٹس کا زبردست اچھال

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ہندوستان پر عائد کیے گئے ٹیرف کو کم کر کے 18 فیصد کرنے اور تجارتی معاہدے پر اتفاق کا براہ راست اثر ہندوستانی شیئر بازار پر پڑا۔ بازار کھلتے ہی زبردست خریداری دیکھنے کو ملی اور سینسیکس 3200 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 85323 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ نفٹی 1200 پوائنٹس سے زیادہ اچھال کے ساتھ 26308 پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 3656.74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 85323.20 پر اور نفٹی 1219.65 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 26308.05 پر پہنچ گیا۔ ٹیرف میں کمی اور تجارتی معاہدے کی خبر سے سرمایہ کاروں کا جوش و خروش واضح طور پر نظر آیا۔ ریلائنس اور اڈانی سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست تیزی درج کی گئی۔ اڈانی پورٹس کے شیئر میں تقریباً 6.9 فیصد تک کا اضافہ ہوا، جبکہ ریلائنس کے شیئر میں تقریباً 4 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بجٹ والے روز آنے والی بڑی گراوٹ کے بعد پیر (2 فروری) کو بازار نے دوبارہ مضبوطی حاصل کی تھی۔ تیل، گیس، بینکنگ اور آٹو سیکٹر کے شیئرز میں خریداری کی وجہ سے سینسیکس 943 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81666 پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے دوران یہ 1009 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 81732 کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا تھا۔ دوسری جانب نفٹی 262.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25088 پر بند ہوا تھا، جبکہ دن کے دوران یہ 25108 کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments