نئی دہلی: نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے ٹی ایم سی کے باغی رکن پارلیمنٹ اورسابق کرکٹریوسف پٹھان سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے گزشتہ سرمائی اجلاس کے دوران، پورا اپوزیشن ایوان میں ایس آئی آراوردوسرے مسئلوں پراحتجاج کررہا تھا۔ ہمیشہ کی طرح ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمنٹ ایوان کے وہیل میں آکربے خوف ہوکراحتجاج کررہے تھے۔ روح اللہ مہدی نے کہا کہ وہ بھی وہیں پرتھے اورانہیں ایک اہم مسلم رکن پارلیمنٹ جو ٹی ایم سی سے نہیں تھے، کویوسف پٹھان پرچلّاتے اورانہیں احتجاج سے ہٹنے کے لئے کہتے ہوئے سنا۔ روح اللہ مہدی نے مزید کہا، “یوسف پٹھان سچ میں احتجاجی مظاہرہ سے ہٹ گئے اوراپنی سیٹ پرواپس آگئے۔ میں نے یوسف کے چہرے پرتبدیلی دیکھی، وہ تقریباً کانپ رہے تھے۔ اس رکن پارلیمنٹ کے جانے کے بعد، میں یوسف کے پاس گیا اور پوچھا کہ کیا ہوا؟ وہ خوفزدہ کیوں ہیں؟ یوسف نے مجھے بتایا کہ اس شخص نے ان سے کہا کہ انہیں بی جے پی کے خلاف احتجاج نہیں کرنا چاہئے، تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ تم بی جے پی کے خلاف احتجاج کیوں کررہے ہو؟ خود کو دشمن کیوں بنا رہے ہو؟ وہ گجرات میں تمہارا گھربلڈوزرسے گرا دیں گے۔” انہوں نے مزید بتایا، ”اس درمیان مہوا موئترا آئیں اورمجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا؟ میں نے انہیں بتایا کہ یوسف ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ اس شخص نے یوسف سے کہا کہ بی جے پی گجرات میں ان کا گھربلڈوزرسے گرا دے گی۔ مہوا موئترا غصے میں آگئیں اوریوسف سے کہا کہ اس شخص کی بات نہ سنیں، ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہم ایک ہیں اورکوئی بھی آپ کویا آپ کی فیملی کوچھونے کی ہمت نہیں کرے گا۔ مہوا موئترا اورٹی ایم سی کے لئے بہت برا لگتا ہے۔ آپ نے ان کا ساتھ دیا، لیکن انہوں نے اوران کے جیسے لوگوں نے ہی آپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔” واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی الیکشن میں ملی شکست کے بعد ٹی ایم سی میں بڑی پھوٹ پڑگئی ہے۔ کئی اراکین پارلیمنٹ باغی ہوگئے ہیں۔ ٹی ایم سی کے باغی کیمپ میں بہرام پور کے رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان اورسیانی گھوش جیسے اراکین پارلیمنٹ کے نام شامل ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات