اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیرکے روزمراد آباد میں بھاماشاہ کے یوم پیدائش کے موقع پر”ٹریڈرس ویلفیئرڈے” منایا اور365 کروڑروپئے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 9 سال پہلے مرادآباد کرفیواورگندگی کے لئے جانا جاتا تھا، لیکن آج کے مراد آباد نے اپنی شناخت بدل دی ہے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی، کانگریس اوربی ایس پی پربھی تنقید کرتے ہوئے واضح طورپرکہا کہ یوپی میں بابرکی نہیں، رام راجیہ کی حکمرانی ہوگی۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج کا مرادآباد یہاں کے نوجوانوں، تجارت اورایک گلوبل ایکسپورٹ ہب کے طورپر جانا جاتا ہے۔ 9 سال پہلے کے مرادآباد اورآج کے مرادآباد میں زمین-آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرادآباد کے پاس اپنی یونیورسٹی ہے۔ مرادآباد یہاں کی نوجوانوں کی توانائی اورصلاحیتوں کے لئے جانا جا رہا ہے۔ کسانوں کی اختراع کے لئے اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ اب یہاں کی سڑکیں چوڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تب ممکن ہو پا رہا ہے، جب آپ نے اچھے لوگوں کو منتخب کیا ہے، آج ترقی ہو رہی ہے۔ فلاحی اسکیموں سے غریب لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ جواسکیمیں ہماری نظرمیں آتی ہیں، ان پرایکشن لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے اس وقت کے وزیراعلیٰ کے پاس کہاں اتنی فرصت تھی۔ جنتا-جناردن کا حال چال لینے کی فرصت کہاں تھی۔ اسی میں جو بھولے بھٹکے مل گئے، عوام کی گاڑھی کمائی کا پیسہ کہاں جاتا تھا۔ اس پیسے میں کیسے ڈکیتی ہوتی ہے، منمانہ خرچ ہوتا تھا۔ وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ پہلے نوجوانوں کے پاس نوکری نہیں تھی۔ یہ حال تھا کہ ’دیکھ سپائی، بٹیا گھبرائی‘ کا ماحول چلتا تھا۔ بیٹی اورتاجرمجبور تھے۔ اقتدارکا کوئی وزن نہیں تھا، لیکن اب اترپردیش ملک کے گروتھ انجن کے طورپرجانا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، سماجوادی پارٹی (ایس پی) اوربی ایس پی کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ ان کے لئے وژن کا مطلب صرف ان کی فیملی ہے۔ یوپی میں فساد نہیں ہوتے ہیں۔ یوپی میں بابرکا راج نہیں چلے گا، اب رام راج چلے گا۔ گزشتہ حکومتوں کی سوچ قبرستان کی سوچ تھی۔ اب یوپی میں سب بڑھیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کاروباری یا تاجرجوجی ایس ٹی کے لیے رجسٹرہوتا ہے، اسے بھی حکومت کی طرف سے 10 لاکھ روپئے کا انشورنس کورفراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کی طاقت ریاست کی ترقی کی بنیاد ہے۔ تبدیلی کے لئے پی ایم مودی کے وژن کونافذ کیا جا رہا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات