National

یوپی کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

یوپی کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 20 نومبر ; اتر پردیش اسمبلی کی نو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔ اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور اس کے بعد بھی قطار میں کھڑے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔ ضمنی انتخابات میں سے آٹھ سیٹیں موجودہ ایم ایل اے کے لوک سبھا الیکشن کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں، جبکہ ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کو مجرمانہ معاملے میں سزا سنائے جانے کی وجہ سے سیسامؤ سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ کٹہاری (امبیڈکر نگر)، کرہل (مین پوری)، میراپور (مظفر نگر)، غازی آباد ماجھوان (مرزا پور)، سیسامؤ (کانپور)، خیر (علی گڑھ)، پھول پور (پریاگ راج) اور کنڈارکی (مراد آباد) میں ہو رہے ضمنی انتخابات میں آج کل 90 امیدوار وں کی تقدیر کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں قید کیا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی اور اسی دن تمام نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments