ممبئی، 20 نومبر : مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں کل 288 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق تمام سیٹوں پر پرامن اور شفاف ووٹنگ کرانے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کمیشن نے ووٹروں کو جمہوریت کے تئیں ان کے فرض کے بارے میں بیدار کرنے اور ووٹروں سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر تشہیری مہم بھی شروع کی ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کو حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ کمیشن نے معذور اور بزرگ ووٹرز کو پولنگ بوتھ تک پہنچنے کے لیے مفت گاڑیاں فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔ کمیشن نے 80 سال سے زیادہ عمر کے اور معذور افراد کے لیے گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ ووٹنگ کی وجہ سے آج ممبئی اور ریاست کے دیگر شہروں میں ڈرائی ڈے قرار دیا گیا ہے۔
Source: uni urdu news service
جھارکھنڈ کی 38 اسمبلی سیٹوں پر گیارہ بجے تک 31.37 فیصد ووٹنگ
مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں پر ووٹنگ شروع
یوپی کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع
جھارکھنڈ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع
مہاراشٹر میں صبح 11 بجے تک 18.14 فیصد ووٹنگ
بیشتر ایگزٹ پول میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ
انڈیا کے امیر ترین افراد میں شامل گوتم اڈانی پر امریکہ میں دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ
سوارا بھاسکر نے حماس رہنما یحییٰ سنوار کو 'انقلابی ہیرو' قرار دیا
ریاستوں کو ہر قسم کی شراب پر ٹیکس لگانے کا حق ہے: سپریم کورٹ
پرینکا نے وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ریاستی درجے کی بحالی کا معاملہ :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نئی دہلی آمد
تلنگانہ:جائیداد میں حصہ کیلئے خاتون نے 5دن تک شوہر کی آخری رسومات انجام نہیں دی
ممبئی: بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے قتل سے پہلے لارنس بشنوئی کے بھائی سے بات کی تھی
میر واعظ عمر فاروق کو ساتھیوں سے ملاقات کی اجازت دینا سیاسی ماحول میں تبدیلی کا اشارہ:جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری