بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی مبینہ گرل فرینڈ اور برطانیہ میں زیر تعلیم یونانی طالبہ کرینہ کوبیلیوٹ نے کہا ہے کہ وہ کارتک کی گرل فرینڈ نہیں ہیں۔ انھوں نے یہ بات کارتک کی گوا میں تعطیلات منانے کے دوران تصاویر وائرل ہونے اور ایک غیر ملکی میڈیا ادارے پر اس حوالے سے پھیلی افواہوں کے جواب میں کہی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ یونانی طالبہ کرینہ کوبیلیوٹ کارتک آریان کی گرل فرینڈ ہیں۔ اس صورتحال پر کرینہ نے اپنی وضاحت پیش کی۔ ہینڈسم اور پرکشش کارتک آریان اکثر اپنی ذاتی زندگی میں خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ حال ہی میں گوا میں اپنی تعطیلات کے دوران ساحل سمندر پر انکی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ان تصاویر میں انکے ساتھ ایک لڑکی بالکل کرینہ کوبیلیو سے مشابہہ نظر آئیں جس پر سوشل میڈیا پر کمنٹس آنا شروع ہوگئے۔ دراصل ایکس اور ریڈٹ پر کئی تھریڈز میں ان کی پوسٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پرستاروں نے سمندر کے زاویے، یکساں سمندری بیڈز اور دونوں پوسٹس میں ملتے جلتے تولیوں کا موازنہ کیا۔ جبکہ کئی انٹر نیٹ صارفین نے دعویٰ کیا کہ کارتک آریان نے انسٹاگرام پر نوجوان یونانی طالبہ کو فالو کیا تھا، مگر ان کے تعلق کی افواہیں انٹرنیٹ پر سامنے آنے کے بعد جلد ہی ان فالو کر دیا۔ ابتدا میں ان دونوں میں سے کسی نے بھی ان قیاس آرائیوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم فین پیجز انہیں اداکار کی زندگی کی مسٹری گرل کے طور پر ٹیگ کر رہے تھے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود