ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی میں عرب ملازم نے اپنی دفتری ساتھی کے گال چھوئے جس پر خاتون نے مقدمہ کردیا تھا۔ امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق یہ کیس دبئی کی سول کورٹ میں چلا۔ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ کام کے دوران مجھے آفس میں اکیلا پاکر ساتھی ملازم میرے پاس آیا اور میرے گالوں پر ہاتھ رکھا۔ خاتون نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ اس غیر متوقع حرکت سے میں ساکت ہوکر رہ گئی اور میرا کام شدید متاثر ہوا۔ خاتون نے پہلے کمپنی کی انتظامیہ کو شکایت کی جس پر مذکورہ ملازم نے کہا کہ یہ میری بیٹی کی عمر ہے اس لیے میں گال چھونے کو ایک عام بات سمجھا تھا۔ خاتون نے نفسیاتی الجھنے میں مبتلا کردینے والے اس واقعے پر 51 ہزار درہم ہرجانے کا دعویٰ کیا اور قانونی کارروائی کے اخراجات کی ادائیگی اور ہرجانہ ادا نہ کیا جانے پر 5 فیصد سود کا مطالبہ بھی کیا۔ تاہم عدالت نے مرد ملازم پر 2 ہزار درہم ہرجانہ عائد کیا جس پر خاتون ملازم نے فوجداری عدالت سے رجوع کیا اور ہرجانے کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ فوجداری عدالت نے سول کورٹ کے حکم کو رد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ اس عمل سے خاتون کی حیا متاثر ہوئی اور وہ نفسیاتی دباو کا شکار ہوئی اس لیے ملزم 10 ہزار درہم جرمانہ ادا کرے۔
Source: Social Media
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزا
امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طے
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل ایوان نمائندگان میں منظور
حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی
ایلون مسک کا جرمن چانسلر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ، کار ہجوم پر چڑھا دی، 2 ہلاک
یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا؛ آگ لگا دی
’غزہ میں انسانیت سوز کارروائیوں کی عالمی عدالت میں تحقیقات‘، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہیں : حوثی سربراہ