نینی تال، 21 مئی :اترکھنڈ میں یکساں سول کوڈ (یوسی سی ) کے بعد اب 'اترکھنڈ اقلیتی تعلیمی ایکٹ 2025' کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ اس معاملے کی اگلی سماعت 10 جون کو کرے گی۔یہ عرضی ادھم سنگھ نگر کی 'کے بی این ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی' کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس منوج کمار گپتا اور جسٹس سبھاش اپادھیائے پر مشتمل بنچ نے آج اس کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ سال 2006 سے ادھم سنگھ نگر میں مدرسہ چلا رہے ہیں۔ریاستی حکومت نے نیا 'اقلیتی تعلیمی ایکٹ 2025' نافذ کر دیا ہے ، جس کے تحت یکم جولائی سے 'مدرسہ تعلیمی بورڈ' کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نئے ایکٹ میں انتہائی سخت دفعات شامل کی گئی ہیں، جن پر عمل درآمد کرنا مدرسوں کے لیے عملی طور پر ممکن نہیں ہے ۔ عرضی میں ان سخت دفعات کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ہائی کورٹ نے اس سے قبل حکومت سے اس معاملے پر جواب طلب کیا تھا۔ آج کی سماعت کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے جوابی حلف نامہ داخل کیا گیا۔عدالت نے تمام پہلو¶ں کا جائزہ لینے کے لیے سماعت کی اگلی تاریخ 10 جون مقرر کر دی ہے ۔مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ قانونی لڑائی ریاست میں اقلیتی تعلیمی اداروں کے مستقبل اور حکومتی ضوابط کے درمیان توازن کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔ اب سب کی نظریں 10 جون کو ہونے والی سماعت پر لگی ہیں کہ عدالت اس حساس معاملے میں کیا فیصلہ سناتی ہے ۔
Source: Uni News
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات