Entertainment

ڈیوڈ دھون نے کبھی بھی شاہ رخ کے ساتھ فلم کیوں نہیں بنائی؟

ڈیوڈ دھون نے کبھی بھی شاہ رخ کے ساتھ فلم کیوں نہیں بنائی؟

بالی ووڈ کے نامور فلم ساز ڈیوڈ دھون نے 37 سالہ کیرئیر میں ایک بار بھی سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے فلم کیوں نہیں بنائی؟ 74 سالہ ڈیوڈ دھون نے فلمسازی کا آغاز 1989ء میں فلم طاقتور سے کیا تھا، 37 سالوں میں وہ 45 فلمیں بناچکے، کسی بھی ایک فلم میں انہوں نے شاہ رخ خان کو کاسٹ نہیں کیا۔ نامور فلمساز نے کنگ خان کے ساتھ کبھی فلم نہ بنانے کے سوال کا جواب دیدیا اور کہا کہ ایک وقت تھا میں اُن کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن مصروفیت بہت زیادہ تھی، اس لیے منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی خود کو کسی ایک اداکار تک محدود نہیں رکھا بلکہ حالات کے مطابق مختلف اداکاروں کے ساتھ کرتا رہا۔ ڈیوڈ دھون کی زیادہ تر فلموں میں گووندا، سلمان خان اور سنجے دت نے مرکزی کردار نبھائے ہیں، انہوں نے 6 سال بعد فلمسازی میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔ وہ آج کل اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس کے مرکزی کرداروں میں ورون دھون، مونال ٹھاکر اور پوجا ہیگڑے شامل ہیں۔ فلمساز نے اپنے کیرئیر میں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں، جن میں بڑے میاں چھوٹے میاں، راجا بابو، قلی نمبر 1، پارٹنر، جڑواں، مجھ سے شادی کروں گی اور ہیرو نمبر 1 شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments