Entertainment

ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ کو بیٹے نے لیگل نوٹس بھیج دیا

ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ کو بیٹے نے لیگل نوٹس بھیج دیا

سابق عالمی شہرت یافتہ انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور انکی اہلیہ فیشن ڈیزائنر، گلوکارہ اور ٹیلیویژن پرسنالٹی وکٹوریہ بیکہم کو ان کے بیٹے بروکلین بیکہم نے خاندانی تنازع پر لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 26 سالہ بروکلین بیکہم کی جانب سے اپنے والدین کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس میں بروکلین کو ٹیگ نہ کریں۔ یہ صورتحال بروکلین، ان کی اہلیہ نکولا پیلٹز اور ان کے خاندان کے درمیان حالیہ کشیدہ تعلقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ بیٹے کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے سے خاندان کے اندر جاری علیحدگی کی کیفیت مزید بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ کشیدگی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جو بروکلین کے والدین اور ان کی بیوی نکولا پیلٹز کے درمیان شروع ہوئی تھی۔ بروکلین کی والدہ وکٹوریا کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹے اور بہو سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوپائیں۔ اس دوران صورتحال شدت اختیار کرتی گئی اور بروکلین نے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو انسٹاگرام پر بلاک کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب وکٹوریا نے بروکلین کی پوسٹ کردہ روسٹ چکن کی ویڈیو کو لائیک کیا۔ تاہم اس دوران اس نے اپنے دادا دادی اور دیگر رشتہ داروں کو نہ بلاک کیا اور نہ ہی انھیں اپنی پوسٹوں پر کمنٹس سے روکا۔ قانونی نوٹس بظاہر اس کے بعد آیا جب بروکلین نے پہلے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ تمام خط و کتابت وکیلوں کے ذریعے کی جائے۔ ایک برطانوی میڈیا ادارے کے مطابق بروکلین نے پچھلے موسم گرما میں اپنے والدین کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں اس نے تعلقات کو کھلے عام درست کرنے کے بجائے نجی طور پر کرنے کی درخواست کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments