جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کے بعد بی جے پی حامی امیدوارپریمل ناتھوانی جیت گئے۔ کانگریس کوبڑا جھٹکا لگا اورپارٹی امیدوارپرنب جھا کوہار کا سامنا کرنا پڑا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے بیدھ ناتھ رام جیتنے میں کامیاب رہے۔ دو سیٹوں کے لئے تین امیدوار میدان میں تھے۔ اب جے ڈی یو نے ہیمنت سورین کوبڑا آفردے دیا ہے۔ این ڈی اے کی اتحادی جے ڈی یوکے رکن اسمبلی سریو رائے نے کہا، “ہیمنت سورین کانگریس کوحکومت سے باہرکریں۔ ہم لوگوں کے ساتھ حکومت چلائیں۔ عظیم اتحاد میں اختلافات نمایاں ہوچکے ہیں۔ کبھی بھی بکھرجائے گا۔ بغیربی جے پی اور بغیرکانگریس کے جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین حکومت چلائیں۔ این ڈی اے حامی آزاد امیدوارجیتیں گے، یہ ہم لوگوں کوامید تھی۔” جھارکھنڈ میں کل 81 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ حکومت بنانے کے لئے 41 اراکین اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیمنت سورین کی پارٹی کے پاس 34 اراکین اسمبلی ہیں۔ بغیرکانگریس اور بی جے پی کے حکومت سازی کے لئے انہیں 7 اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے۔ اگر آرجے ڈی کے 4، سی پی آئی ایم ایل کے 2 اورسریورائے کا ایک ووٹ جوڑدیں توہیمنت سورین آرام سے حکومت بنالیں گے۔ راجیہ سبھا الیکشن میں کانگریس کو ملی شکست کے بعد عظیم اتحاد میں اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں۔ جھارکھنڈ کانگریس کے انچارج کے راجو نے کہا کہ عظیم اتحاد پراثر پڑسکتا ہے۔ ہم لوگ اس لئے ہارے کیونکہ ہمارے ساتھیوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔ کے راجو نے الزام لگایا کہ آرجے ڈی اورسی پی آئی ایم (ایل) نے پارٹی کودھوکہ دیا۔ جس کی وجہ سے کانگریس امیدوار الیکشن ہارگئے۔ جھارکھنڈ میں اراکین اسمبلی کی تعداد 81 ہے۔ ایک راجیہ سبھا سیٹ جیتنے کے لئے اولین ترجیح 28 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ عظیم اتحاد کے پاس کل 56 اراکین اسمبلی ہیں۔ جے ایم ایم کے بیدھ ناتھ رام جیت گئے۔ اس کے بعد عظیم اتحاد کے پاس 28 ووٹ بچے۔ کانگریس کے امیدوارپرنب جھا کو 28 ووٹ ملنے چاہئے تھے، لیکن انہیں 20 ووٹ ہی ملے۔ وہیں این ڈی اے کے پاس کل 24 اراکین اسمبلی تھے، لیکن اس کے باوجود انہیں 28 ووٹ ملے۔ تین ووٹ منسوخ کردیئے گئے۔ بی جے پی کے دو اورکانگریس کا ایک ووٹ غلط پایا گیا۔ پریمل ناتھوانی تیسری بار جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات