زمبابوین ٹیم اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ بلاوائیو ٹیسٹ میں افغانستان کے خلاف پہلی اننگز میں زمبابوے نے 586 رنز بنائے، اس دوران 3کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ دوسرے دن کے اختتام پر افغانستان نے 2 وکٹ پر 95رنز بنالیے تھے، مہمان ٹیم کو 491 رنز کے خسارے کا سامنا ہے جبکہ اُس کی 8 وکٹ باقی ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان زمبابوے نے 4 وکٹ پر 363 رنز سے اپنی نامکمل اننگز آگےاور ٹیم 586 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے، شان ولیمز 154 رنزکی شاندار اننگزکھیل کرآؤٹ ہوئے، کپتان کریگ ارون بھی 104 رنز بنا نے میں کامیاب رہے، برائن بینیٹ نے جارحانہ انداز اپنایا ، وہ 4 چھکوں اور 5چوکوں کی مددسے 110 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ غضنفر نے 3، نوید ، ظاہر اور ضیاالرحمان نے 2،2 وکٹیں لیں، جواب میں افغانستان نے کھیل کے خاتمے تک دو وکٹ پر 95رنز بنالیے تھے، اسے 491 رنز کا خسارے کا سامنا ہے۔
Source: social media
ہندستان میلبورن ٹیسٹ ہار گیا، آسٹریلیا 184 رنز سے جیت گیا، سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی
روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ,اعلان جلد
بمراہ اور مندھانا آئی سی سی کی بہترین مرد اور خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل
آسٹریلیا سے شکست پر گواسکر کوہلی اور روہیت شرما پر برس پڑے
کوہلی اور راہول کے آؤٹ پر انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات وائرل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگیا

بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد
جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی