Sports

کوہلی اور راہول کے آؤٹ پر انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات وائرل

کوہلی اور راہول کے آؤٹ پر انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات وائرل

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی وکٹوں پر انکی بیویوں اداکارہ انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) پر کھیلے گئے سیریز کے اہم میچ میں جہاں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں پہنچنے کےلیے بھارت کو جیت لازمی درکار تھی وہاں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول فلاپ ہوگئے۔ آسٹریلیا نے بھارت کو ایم سی جی ٹیسٹ میں 184 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ میچ کی چوتھی اننگز میں پہلے کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اسکے فوراً بعد 5 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو اسٹارک نے میدان بدر کیا۔ اس میچ کو دیکھنے کےلیے ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور کے ایل راہول کی اہلیہ اتھیا شیٹی بھی ایم سی جی میں موجود تھیں جو اپنے شوہروں کے آؤٹ ہونے پر ہکا بکا رہ گئیں اور دونوں کی صدمے سے منہ پر ہاتھ رکھے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments