انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔ بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے سعود شکیل 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 17 ویں نمبر پر چلے گئے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان کی 2 جبکہ سلمان آغا کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی ہوئی ہے دونوں بیٹر 21 ویں اور 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن 6 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے نعمان علی 1 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 4 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔
Source: social Media
گمبھیر نے روہت اور وراٹ کا دفاع کیا
زمبابوے کو جیت کے لیے 73 رن درکار ہیں، افغانستان کو دو وکٹیں درکار ہیں
بورڈر گواسکر ٹرافی: آسٹریلیا نے سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم کر لی
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
پیٹ کمنز دورۂ سری لنکا سے چھٹی لیں گے
راشد خان کی شاندارگیندبازی :افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی
گمبھیر نے روہت اور وراٹ کا دفاع کیا
زمبابوے کو جیت کے لیے 73 رن درکار ہیں، افغانستان کو دو وکٹیں درکار ہیں
بورڈر گواسکر ٹرافی: آسٹریلیا نے سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم کر لی
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا