Sports

عامر جمال کو جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ

عامر جمال کو جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان نیو لینڈز کیپ ٹاؤن میں جمعے سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔ سپر اسپورٹس پارک سیچورین میں پہلا ٹیسٹ 2 وکٹ سے ہارنے والی پاکستان ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے صرف ایک تبدیلی متوقع ہے۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والے عامر جمال جنہوں نے سینچورین کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 اوورز کے دوران جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما اور فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کی وکٹیں حاصل کی تھیں، دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کرانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments