Sports

کھیل رتن کے لیے نظر انداز کیے جانے پر ہروندر، یوگیش اور شرد مایوس

کھیل رتن کے لیے نظر انداز کیے جانے پر ہروندر، یوگیش اور شرد مایوس

نئی دہلی،2 جنوری:پیرا ایتھلیٹس سمیت انٹل، ہروندر، یوگیش کتھونیہ اور شرد کمار کو مسلسل دو پیرا اولمپکس تمغے جیتنے کے بعد بھی کھیل رتن کے لیے نظر انداز کیے جانے پر کافی مایوس ہیں۔ پیرس پیرالمپکس میں جیولن تھرو ایف 64 زمرے میں گولڈ میڈل جیتنے والے سمیت انٹل نے کھیل رتن ایوارڈ کے لیے نظر انداز کیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی یہ خاموشی ایک دن پارا اسپورٹس کو روک دے گی۔ اس نے ٹوکیو پیرالمپکس میں بھی تمغہ جیتا تھا۔ ہروندر نے پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں مردوں کے سنگلز ریکرو تیر اندازی مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ یوگیش کتھونیہ نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں ایف56 زمرے میں 42.44 میٹر کی دوری پر ڈسک پھینک کر چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوکیو پیرالمپکس میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ پیرا ایتھلیٹ شرد کمار نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کی ہائی جمپ ٹی63 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا یہ شرد کمار کا دوسرا پیرا اولمپک تمغہ تھا۔ انہوں نے ٹوکیو پیرا اولمپکس 2020 میں 1.83 میٹر کی دوری کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments