Sports

ومی کھیل ایوارڈز کا اعلان، منو بھاکرسمیت ان سابق کھلاڑیوں کوکھیل رتن سے کیا جائے گا سرفراز

ومی کھیل ایوارڈز کا اعلان، منو بھاکرسمیت ان سابق کھلاڑیوں کوکھیل رتن سے کیا جائے گا سرفراز

نوجوانوں اورکھیلوں کی وزارت نے ان کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے، جنہیں کھیل رتن سے نوازا جائے گا۔ منو بھاکر، ڈی گوکیش کے علاوہ پروین کمارکوبھی میجردھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ پیرس اولمپکس 2024 میں ہاکی ٹیم کے لئے اپنی کپتانی میں کانسے کا تمغہ (برانزمیڈل) جیتنے والے ہرمن پریت سنگھ کوبھی کھیل رتن دیا جائے گا۔ منو بھاکرنے پیروس اولمپکس میں 10 میٹر ایئرپسٹل اور 25 میٹرایئر پسٹل میں برانزمیڈل جیتا تھا۔ وہ ایک ہی اولمپک میں دو میڈل (تمغہ) جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔ چیس پلیئرڈی گوکیش کوبھی کھیل رتن ایوارڈ سے سرفرازکیا جائے گا۔ گوکیش نے گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو شطرنج کی دنیا کا ورلڈ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ سنگا پور میں ہوئی ورلڈ چمپئن شپ میں گوکیش نے چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ وہ محض 18 سال کی عمر میں ورلڈ چمپئن بنے، جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments