بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔ میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے، روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ روہت شرما نے اس سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد پریزینٹیشن سیریمنی کے دوران ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
Source: social media
ڈریسنگ روم میں سب کچھ ٹھیک ہے: گمبھیر
ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
ایرانی فٹبالر خاتون مداح کو گلے لگا کر مشکل میں پھنس گئے
عامر جمال کو جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
ٹائم آؤٹ ہونے والے مخالف کھلاڑی کوواپس بلانے پر بنگلہ دیشی کپتان کی تعریفیں
ومی کھیل ایوارڈز کا اعلان، منو بھاکرسمیت ان سابق کھلاڑیوں کوکھیل رتن سے کیا جائے گا سرفراز
ٹائم آؤٹ ہونے والے مخالف کھلاڑی کوواپس بلانے پر بنگلہ دیشی کپتان کی تعریفیں
کھیل رتن کے لیے نظر انداز کیے جانے پر ہروندر، یوگیش اور شرد مایوس
ومی کھیل ایوارڈز کا اعلان، منو بھاکرسمیت ان سابق کھلاڑیوں کوکھیل رتن سے کیا جائے گا سرفراز
ڈریسنگ روم میں سب کچھ ٹھیک ہے: گمبھیر