Sports

کپتان روہت شرما کی ’تھینک یو‘ پوسٹ وائرل

کپتان روہت شرما کی ’تھینک یو‘ پوسٹ وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی سوشل میڈیا پر ’تھینک یو‘ کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ روہیت شرما اس وقت آسٹریلیا میں بھارت ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جہاں وہ پہلے ہی ہوم ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کے خسارے میں ہیں جبکہ اب صرف ایک میچ باقی ہے۔ رواں برس روہیت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے یو ایس اے اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم "ہٹ مین" ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پرفارمنس سے پرستاروں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے روہت نے بقیہ تین میچز کی پانچ اننگز کے دوران کسی بھی ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ 10 رنز اسکور کیے ہیں۔ ایسے میں روہت شرما کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اس پوسٹ میں روہت شرما نے 2024 میں حاصل کی گئی اپنی کامیابیوں کی جھلک پیش کی۔ پوسٹ میں روہت شرما نے کیپشن میں دلچسپ عبارت بھی تحریر کی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ بھارتی کپتان نے تحریر کیا، ’تمام اتار چڑھاؤ اور اس کے درمیان ہر چیز کے لیے شکریہ 2024۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments