پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز 2024ء کے لیے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ، زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ارشدیپ سنگھ نے 18 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سکندر رضا نے 24 میچز میں 573 رنز بنائے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔ بابر اعظم نے 24 میچز میں 738 جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 15 میچز میں 539 رنز بنائے ہیں۔ سال 2024ء میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے، اس حوالے سے نامزدگیوں کے اعلان کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائے گا، 12 کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو آئی سی سی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
Source: social media
ڈریسنگ روم میں سب کچھ ٹھیک ہے: گمبھیر
ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
ایرانی فٹبالر خاتون مداح کو گلے لگا کر مشکل میں پھنس گئے
عامر جمال کو جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
ٹائم آؤٹ ہونے والے مخالف کھلاڑی کوواپس بلانے پر بنگلہ دیشی کپتان کی تعریفیں
ومی کھیل ایوارڈز کا اعلان، منو بھاکرسمیت ان سابق کھلاڑیوں کوکھیل رتن سے کیا جائے گا سرفراز
ٹائم آؤٹ ہونے والے مخالف کھلاڑی کوواپس بلانے پر بنگلہ دیشی کپتان کی تعریفیں
کھیل رتن کے لیے نظر انداز کیے جانے پر ہروندر، یوگیش اور شرد مایوس
ومی کھیل ایوارڈز کا اعلان، منو بھاکرسمیت ان سابق کھلاڑیوں کوکھیل رتن سے کیا جائے گا سرفراز
ڈریسنگ روم میں سب کچھ ٹھیک ہے: گمبھیر