آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا آل ٹائم نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ نے 87 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ 1937ء میں ایم سی جی میں 3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا تاہم آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن تک 3 لاکھ 51 ہزار 104 تماشائی آئے ہیں۔ 1937ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کا یہ ریکارڈ قائم ہوا تھا، آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ ڈان بریڈ مین کی قیادت میں کھیلا تھا۔ بورڈر گواسکر ٹرافی کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز 87 ہزار 242 تماشائی آئے تھے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں ایم سی جی میں پاک بھارت میچ میں 90 ہزار 293 تماشائی آئے تھے۔
Source: social media
ہندستان میلبورن ٹیسٹ ہار گیا، آسٹریلیا 184 رنز سے جیت گیا، سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی
روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ,اعلان جلد
بمراہ اور مندھانا آئی سی سی کی بہترین مرد اور خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل
آسٹریلیا سے شکست پر گواسکر کوہلی اور روہیت شرما پر برس پڑے
کوہلی اور راہول کے آؤٹ پر انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات وائرل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگیا

بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد
جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی