نیٹ (یو جی) 2026 کے دوبارہ امتحان کے پیش نظر ٹیلیگرام پر حکومت ہند نے عارضی پابندی لگا دی ہے۔ اس ایپ کا استعمال اب ہندوستان میں نہیں ہو پائے گا، جس پر کئی لوگ ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ عدالت میں پہنچ چکا ہے اور اپوزیشن لیڈران بھی لگاتار وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ٹیلیگرام پر لگائی گئی پابندی کو ’چور کو پکڑنے کی جگہ متاثرہ کے گھر میں تالا لگانے‘ کے مترادف قرار دیا ہے۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مودی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’امتحان کے دن طلبا کی تلاشی ہوگی۔ جیبیں قینچی سے کاٹی جائیں گی۔ سوالنامہ فضائیہ سے بھیجے جائیں گے۔ دکھاوے کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ لیکن بیماری کی جڑ پر ایک حملہ بھی نہیں، کیونکہ پیپر لیک مافیا اسی حکومت کی دیکھ ریکھ میں پرورش پا رہے ہیں، اور نوجوانوں کو خون کے آنسو رلا رہے ہیں۔‘‘ آخر میں راہل گاندھی براہ راست وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں ’’مودی جی، دکھاوا چھوڑیے۔ مافیا پر حملہ کیجیے، طلبا پر نہیں۔ ’طلبا کی گونج‘ سن لیجیے، ورنہ ملک کا نوجوان اپنا حق لینا جانتا ہے۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات