دہلی ہائی کورٹ نے ٹیلیگرام سے متعلق اپنا اہم فیصلہ سنایا جو کہ اس ادارہ کے حق میں نہیں گیا۔ ہائی کورٹ نے ہندوستانی حکومت کے اس فیصلہ کو برقرار رکھا ہے، جس کے تحت ری-نیٹ امتحان کے پیش نظر ٹیلیگرام پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہندستان میں ری-نیٹ کا امتحان 21 جون کو منعقد ہوگا اور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس کسی ایپ پر پابندی لگانے کا اختیار موجود ہے۔ ٹیلیگرام پر عارضی پابندی معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ تمام قانونی کارروائیوں کی مکمل طور پر پیروی کی گئی ہے۔ حکم کی ہنگامی نوعیت اور اس کے لیے پیش کی گئی وجوہات کافی ہیں۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ حکم کی اطلاع نہ دیے جانے کا استدلال قابل قبول نہیں ہے۔ ہائی کورٹ کے مطابق ’’ہم نے پایا ہے کہ مرکزی حکومت نے دستیاب مواد پر باقاعدہ اور مناسب غور کیا تھا۔‘‘ اس طرح عدالت نے ٹیلیگرام ایپ پر عائد 5 روزہ پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ ٹیلیگرام سے متعلق جاری تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت نے ایک سنسنی خیز دعویٰ بھی کیا ہے۔ حکومت نے عدالت میں کہا کہ ٹیلیگرام دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے سب سے آسان اور سہولت آمیز پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ یعنی ٹیلیگرام کا معاملہ پیپر لیک سے آگے بڑھ کر دہشت گردانہ سرگرمی تک بڑھ گیا ہے۔ جہاں تک پرچہ لیک کا سوال ہے، ٹیلیگرام پر قبل میں کئی مرتبہ اس طرح کے الزامات لگ چکے ہیں۔ پرچہ لیک ہونے اور جعلی پرچوں کی گردش کے الزامات کی وجہ سے ٹیلیگرام اکثر سرخیوں میں رہتا ہے۔ یہاں تک کہ متعدد رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا چکا ہے کہ دھوکے باز عناصر اور سائبر فراڈ انجام دینے والے افراد بھی اس پلیٹ فارم کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں۔ بہرحال، سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ ٹیلیگرام کے نمائندوں کو طلب کیا گیا تھا اور ان کا مؤقف سنا گیا تھا۔ ان کے دلائل اور ان پر کی گئی جانچ کے نتائج ریکارڈ میں درج ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اس معاملے کی سماعت ایک کمیٹی نے کی تھی، جس کی سربراہی کابینہ سکریٹری نے کی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات