مصنوعی ذہانت کے تیزی سے پھیلاؤ نے جہاں روز مرہ زندگی کو بدل دیا ہے، وہیں عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی اس کے منفی اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکیں۔ سائبر سیکیورٹی فرم میکافی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کو دنیا بھر میں ڈیپ فیک کے سب سے زیادہ متاثرہ مشہور شخصیت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے خلاف بننے والے ڈیپ فیک صرف غیر اخلاقی مواد تک محدود نہیں تھے بلکہ مجرمان نے انہیں جعلی برانڈ انڈورسمنٹس اور جھوٹے اشتہارات کے لیے بھی استعمال کیا۔ اے آئی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد مشہور شخصیات کی آواز اور چہرہ تیار کر کے جعلی تحائف، کرپٹو سرمایہ کاری، بیوٹی پراڈکٹس یا ایکسکلوسِو ڈیلز کے نام پر ایسے لنکس پھیلاتے ہیں جو براہ راست مالویئر یا آن لائن فراڈ تک لے جاتے ہیں۔ میکافی کے سروے کے مطابق 72 فیصد امریکیوں نے جعلی مشہور شخصیات یا انفلوئنسر کی انڈورسمنٹس دیکھی ہیں، 39 فیصد افراد نے ان میں سے کسی نہ کسی لنک پر کلک بھی کیا جبکہ ہر 10 میں سے 1 شخص کا پیسہ یا ذاتی ڈیٹا چوری ہوا، ہر متاثرہ فرد کو اوسطاً 525 ڈالر کا نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیلر سوئفٹ کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والی شخصیت اسکارلٹ جوہانسن ہیں، جو تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بھی ہیں، ان کے بعد جینا اورٹیگا، سڈنی سوینی، سبریانا کارپینٹر اور ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کا نام شامل ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟