National

ٹیک آف کے فوراً بعد انجن میں خرابی کے سبب ایئر انڈیا کا طیارہ دہلی واپس لوٹا

ٹیک آف کے فوراً بعد انجن میں خرابی کے سبب ایئر انڈیا کا طیارہ دہلی واپس لوٹا

نئی دہلی، 22 دسمبر: ایئر انڈیا کا دہلی سے ممبئی جانے والا ایک طیارہ پیر کی صبح انجن میں خرابی کی وجہ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد دہلی ہوائی اڈے پر واپس آگیا۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر اے آئی 887 دہلی سے ممبئی جا رہی تھی۔ راستے میں تکنیکی مسئلہ پیش آنے کے باعث عملے کے ارکان نے طیارے کو واپس دہلی ہوائی اڈے پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ طیارے کی دہلی میں بحفاظت لینڈنگ ہوئی اور تمام مسافروں کو طیارے سے محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا۔ انہیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پرواز بھرنے کے فوراً بعد انجن نمبر 2 میں آئل پریشر کم ہونے کا اشارہ ملا۔ کچھ ہی دیر بعد پریشر کم ہو کر صفر ہو گیا۔ عملے نے انجن نمبر 2 کو بند کر دیا اور دہلی واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ یہ طیارہ بوئنگ 777-300 ای آر تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments