National

یہ سیرپ نہیں، زہر ہیں، ڈبلیو ایچ او نے کولڈ کف معاملے کے بعد تین کمپنیوں کو دی سخت وارننگ

یہ سیرپ نہیں، زہر ہیں، ڈبلیو ایچ او نے کولڈ کف معاملے کے بعد تین کمپنیوں کو دی سخت وارننگ

بھارت میں زہریلے کھانسی کےسیرپ سے 20 سے زائد بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تین دوا ساز کمپنیوں کو کھانسی کےسیرپ کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ اس میں کولڈریف بھی شامل ہے ،جس کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں کئی بچوں کی موت ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے تاکید کی ہے کہ اگر یہ کھانسی کے سیرپ کہیں بھی نظر آتے ہیں تو فوری اطلاع دیں۔ بھارت کے ہیلتھ اتھارٹی، سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو بتایا کہ یہ سیرپ مبینہ طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں نے پیا۔ کھانسی کی دوا میں زہریلا ڈائیتھیلین گلائکول موجود ہے ،جس کی طے مقدار سےتقریباً 500 گنا زیادہ ہے۔ رائٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے سری سن فارما سے کولڈریف سیرپ، ریڈنیکس فارما کی ریسپ فریش ٹی آر اور شیپ فارما کی ریلیف سیرپ کے مخصوص بیچ کی پہچان کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ سیرپ صحت کے لیے خطرہ پیدا کرسکتے ہیں، اور یہ سنگین اور مہلک بیماری کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ جانچ کے دوران ان کھانسی کے سیرپ میں ڈائیتھیلین گلائکول نامی زہریلا کیمیکل ملا ہے۔جس کا استعمال کافی مقدار میں کیا گیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ اس کیمیکل کا نہ تو کوئی رنگ اور نہ ہی اس کی کوئی مہک ہے ،جس کی بغیر تحقیق کے پہچان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ سیرپ میٹھا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بات بھی حیران کن ہے کہ ڈائیتھیلین گلائکول کا استعمال انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments