کامیڈین کپل شرما نے اعتراف کیا ہے کہ ٹی وی پر کام نے انہیں سست بنا دیا ہے، صوفے پر بیٹھا ہوتا ہوں، ایک دھیلے کی محنت نہیں ہوتی۔ 44 سالہ کپل شرما آج کل اپنی فلم ’کس کس کو پیار کروں 2‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 2015ء میں ریلیز ہونے والی اُن کی ہٹ فلم کا سیکوئل ہے۔ ایک انٹرویو میں کامیڈین نے کہا کہ ٹی وی پر کام کی وجہ سے سست ہوگیا ہوں، جسمانی محنت کم اور سہولت زیادہ ہوگئی ہے، صوفے پر بیٹھا ہوتا ہوں، ایک دھیلے کی محنت نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی پر وزن بڑھنے سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا اور نہ ہی کام رکتا ہے، صوفے پر بیٹھ کر کام کرتا ہوں، جس کی وجہ سے جسمانی مشقت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ کپل شرما نے یہ بھی کہا کہ ذہنی کام تو ہوتا ہے لیکن جسمانی سرگرمی نہ ہونے سے فٹنس متاثر ہوتی ہے، یہی چیز ہے جس نے مجھے صحت کے معاملے پر سنجیدہ ہونے پر مجبور کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میری موجودہ فٹنس کسی فلم یا پروجیکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ شعوری فیصلہ ہے، میرا اس بار مستقل طور پر خود کو فٹ رکھنے کا ارادہ ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود