’’ٹریڈ ڈیل میں نریندر مودی نے کسانوں کو خوشحال بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ لیکن وہ کسان امریکہ کے ہیں۔‘‘ یہ تلخ تبصرہ کانگریس نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان طے پائے تجارتی معاہدہ پر کیا ہے۔ کانگریس نے اس معاہدہ کو ہندستان اور ہندستانی کسانوں کے لیے زبردست خسارے والا بتایا ہے۔ اس کے نقصانات کا ذکر پارٹی لیڈران تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کر ہی رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پارٹی ٹیکسٹ اور ویڈیوز کی شکل میں اپنی بات رکھ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کانگریس نے امریکہ سے تجارتی معاہدہ کو ہندوستانی کسانوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ اس تعلق سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ سے آواز آ رہی ہے کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ’ڈیئر فرینڈ‘ ٹرمپ سے ٹریڈ ڈیل کرنے کا ڈھنڈھورا پیٹ رہے ہیں۔ مگر یہ کوئی 2 فریقی معاہدہ نہیں، بلکہ نریندر کا یکطرفہ ’سرینڈر‘ ہے۔‘‘ ویڈیو میں آگے کہا گیا ہے کہ ’’آئیے سمجھتے ہیں کس طرح مودی نے امریکہ کے ساتھ خسارے کا سودا کیا ہے۔ گزشتہ سال تک امریکہ ہندوستانی سامانوں پر 2 سے 3 فیصد ٹیرف لگاتا تھا۔ اب مودی نے جو تجارتی معاہدہ کیا ہے، اس میں ہندوستان کے سامان پر امریکہ 18 فیصد ٹیرف لگائے گا۔ دوسری طرف بدلے میں ہندوستان امریکی سامانوں پر ٹیرف اور نان ٹیرف بیریئر 0 فیصد تک گھٹائے گا۔‘‘ ویڈیو میں ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کے اس ضابطہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے تحت امریکی زرعی مصنوعات ہندوستانی بازار میں بہ آسانی پہنچائے جائیں گے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’ہندوستان نے اپنا بازار امریکی زرعی مصنوعیات کے لیے کھول دیا ہے۔ اس سے ہندوستانی کسانوں کا زبردست نقصان ہوگا۔ مجموعی طور پر یہ معاہدہ ہندوستان کے لیے بڑے خسارے کا ثابت ہوگا، اس کا خمیازہ ہمارے کسانوں، تاجروں اور ملک کی عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ لیکن نریندر مودی کو اس کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو