وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایک سال تک سونا نہ خریدیں، اور پٹرول و ڈیزل کا استعمال بھی کم سے کم کریں۔ اس معاملہ میں لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پی ایم مودی کی ناکامی کے ثبوت ہیں۔ انھوں نے پی ایم مودی کی اپیل کو نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’مودی جی نے کل عوام سے قربانی طلب کی ہے... سونا مت خریدو، بیرون ملک مت جاؤ، پٹرول کم جلاؤ، کھاد اور کھانے کا تیل کم کرو، میٹرو میں چلو، گھر سے کام کرو۔ یہ پیغام نہیں، یہ ناکامی کے ثبوت ہیں۔‘‘ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم مودی کو ان کی کارگزاریوں کے لیے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہے، بلکہ ہندوستانی معیشت کو تباہ کرنے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’’12 سال میں ملک کو اس مقام پر لا دیا ہے کہ عوام کو بتانا پڑ رہا ہے کیا خریدیں، کیا نہ خریدیں، کہاں جائیں، کہاں نہ جائیں۔ ہر بار ذمہ داری عوام پر ڈال دیتے ہیں تاکہ خود جوابدہی سے بچ نکلیں۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’ملک چلانا اب کمپرومائزڈ پی ایم کے بس کی بات نہیں۔‘‘ پی ایم مودی کی اپیل پر کانگریس نے بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ’ایکس‘ پر سخت الفاظ میں حملہ کیا ہے۔ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی نے ایک بار پھر اپنی ذمہ داری سے پلہ جھاڑ لیا ہے۔ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ آنے والا وقت مزید مشکل ہوگا۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’انتخاب کی وجہ سے مودی نے وقت رہتے ضروری قدم نہیں اٹھائے۔ اب انتخاب کے بعد ساری ذمہ داری عوام پر تھوپ کر خود مزے کر رہے ہیں۔‘‘ پارٹی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’پٹرول-ڈیزل مت خریدو، سونا مت خریدو، کھاد کا استعمال کم کرو، کھانے والے تیل کا استعمال کم کرو... سارا بوجھ عوام اٹھائے، یہ بس ’پرچار منتری‘ بنے یہاں وہاں گھومتے رہیں۔‘‘ کانگریس نے اپنی پوسٹ میں راہل گاندھی کی تنبیہ بھی یاد دلائی ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ ’’حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے پہلے ہی اس کی تنبیہ دی تھی، لیکن مودی نے اس کے بعد بھی تیاری نہیں کی۔ جب بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ جیسے ملک تیاریوں میں مصروف تھے، تب ہمارے راجہ بابو انتخاب-انتخاب کھیل رہے تھے۔‘‘ مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’یہ بحران مودی کی پیدا کردہ ہے، جیسے کووڈ کے وقت یہ سست پڑے رہے، اس بار بھی انھوں نے وہی کام کیا ہے۔ اب مودی کی اس لاپروائی کا خمیازہ ملک اور عوام کو بھگتنا ہوگا۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات