بنگلورو، 30 مئی: کرناٹک کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے نئے قائد منتخب ہونے والے ڈی کے شیوکمار 3 جون کو ریاست کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے ۔ ہفتہ کے روز کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنما منتخب ہونے کے بعد شیوکمار نے راج بھون پہنچ کر گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کی اور حکومت تشکیل دینے کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعلیٰ سدارمیا اور کانگریس کے دیگر سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔گورنر نے شیوکمار کا دعویٰ قبول کرتے ہوئے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔ راج بھون کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق وہ 3 جون کو شام 4 بجے سے 5 بجے کے درمیان وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ اس سے قبل ودھان سودھا میں منعقدہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس میں ڈی کے شیوکمار کو متفقہ طور پر قائد منتخب کیا گیا۔ ان کے نام کی تجویز سابق وزیرِ اعلیٰ سدارمیا نے پیش کی، جس کی تمام اراکینِ اسمبلی نے بیک آواز حمایت کی۔کانگریس قیادت کی جانب سے یہ فیصلہ ریاست میں اقتدار کی منتقلی کے عمل کا اہم مرحلہ تصور کیا جا رہا ہے ۔ پارٹی نے اس انتخاب کو اتحاد اور داخلی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ سدارامیا نے گزشتہ جمعرات کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد نئے قائد کے انتخاب اور نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوا۔ شیوکمار کے حلف برداری کے ساتھ ہی کرناٹک میں کانگریس حکومت ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گی۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات