National

ڈی جی سی اے نے انڈیگو کہ فوری عملے کی بھرتی کا حکم دیا

ڈی جی سی اے نے انڈیگو کہ فوری عملے کی بھرتی کا حکم دیا

نئی دہلی، 4 دسمبر : نجی ایئر لائن کمپنی انڈیگو کی پروازوں میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ اور بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہونے کے بعد، آج جمعرات کو ڈی جی سی اے ( ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) نے ایئر لائن کو فوری طور پر عملے کے ارکان کی بھرتی کرنے اور موجودہ کریو کے انتظام میں بہتری لانے کی ہدایت دی ہے ۔ ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل فائز قدوائی کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں انڈیگو نے بتایا ہے کہ وہ 08 دسمبر سے اپنی پروازوں کی تعداد میں کمی کرے گی۔ کمپنی نے معمول کے آپریشنز کو بحال کرنے کے لیے کریو کے آرام اور روسٹرنگ کے نئے قواعد میں رعایت کا مطالبہ کیا ہے ۔ انڈیگو نے یقین دلایا ہے کہ 10 فروری تک اس کے آپریشنز معمول پر آ جائیں گے ۔ وزیر شہری ہوابازی (رام موہن نائیڈو) نے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کو کم سے کم پریشانی یقینی بنائے ۔انہوں نے ڈی جی سی اے کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کی کڑی نگرانی کرے کہ انڈیگو کی پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ نہ ہو۔ یکم نومبر سے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لیمیٹیشن کے دوسرے مرحلے کے قواعد نافذ ہونے کے بعد انڈیگو کی پروازوں میں تاخیر اور منسوخی شروع ہوئی۔ ان نئے قواعد میں 'نائٹ ڈیوٹی' کی تعریف بدل کر رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک کر دی گئی ہے ، اور عملے کے ارکان کے لیے ہفتے میں کم از کم 48 گھنٹے کا آرام لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ نومبر میں 1,232 پروازیں منسوخ ہونے کے بعد کمپنی پر دبا¶ بڑھا، جس کے بعد اس نے ڈی جی سی اے سے خصوصی اقدامات کی اجازت مانگی۔ اسی سلسلے میں بدھ کی شام سے بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اکیلے آج (جمعرات) کو تقریباً 400 پروازیں منسوخ کی گئیں، اور جمعہ کی شام تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments