National

ڈی جی پی رینک کے افسر کی مبینہ ویڈیو وائرل، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کی

ڈی جی پی رینک کے افسر کی مبینہ ویڈیو وائرل، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کی

بنگلورو، 19 جنوری : کرناٹک میں پیر کو پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کی سطح کے ایک افسر کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ویڈیو میں آئی پی ایس افسر کو اپنے سرکاری دفتر میں قابل اعتراض حالت میں دکھائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ڈی جی پی دفتر کے اندر خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی، جس سے سرکاری وقار، نظم و ضبط اور سرکاری احاطے کے غلط استعمال کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اس معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور پورے واقعے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے سینئر حکام کو یہ جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے کہ ویڈیو کن حالات میں ریکارڈ کی گئی اور کس نے اسے وائرل کیا۔ دوسری جانب مسٹر را¶ نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو مکمل طور پر جعلی اور ترمیم شدہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اسے اپنی شبیہ خراب کرنے کی سازش قرار دیا اور ویڈیو کی اصلیت ثابت کرنے کے لیے فارنسک جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق ویڈیو کے ماخذ اور ساکھ کی جانچ کے لیے ابتدائی جانچ شروع کیے جانے کا امکان ہے ۔ سائبر کرائم کے ماہرین کی مدد بھی لی جائے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ فوٹیج میں ڈیجیٹل چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے یا نہیں۔ اس واقعے پر سیاسی حلقوں میں بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈروں نے شفاف تحقیقات اور جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے ، تاہم انہوں نے فارنسک جانچ مکمل ہونے سے پہلے کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی اپیل بھی کی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ اگلی کارروائی تکنیکی تجزیے اور اندرونی تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments