نئی دہلی، 29 اکتوبر:وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بار کی دیوالی کو 'بہت خاص' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلی دیوالی ہے جب بھگوان شری رام پانچ سو سال کے انتظار کے بعد اجودھیا دھام میں اپنے عظیم الشان مندر میں موجود ہیں منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حکومت کے روزگار میلے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ہم وطنوں کو دھنتیرس کی مبارکباد دی اور جمعرات کو منعقد ہونے والے دیوالی کے تہوار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار دیوالی کا مشاہدہ کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ مسٹر مودی نے کہا ' اس سال کی دیوالی بہت خاص ۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دیوالی ہر بار آتی ہے، اس بار کیا خاص ہے، میں آپ کو بتاؤں، کیا خاص ہے؟ 500 سال بعد بھگوان شری رام اجودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں بیٹھے ہیں اور اس عظیم الشان مندر میں بیٹھنے کے بعد یہ پہلی دیوالی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا ’’اس دیوالی کے انتظار میں کئی نسلیں گزر چکی ہیں، لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اور اذیتیں برداشت کی ہیں۔ ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ ایسی خاص، خاص، عظیم الشان دیوالی کا مشاہدہ کریں گے۔ جشن کے اس ماحول میں...آج کے مبارک دن پر انہوں نے روزگار میلے میں سرکاری دفاتر اور سرکاری اداروں سے تقرری نامے حاصل کرنے والے 51 ہزار نوجوانوں اور خواتین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں ۔ خیال رہے کہ آج روشنیوں کا پانچ روزہ تہوار دھنتیرس کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ کل روپچتردشی منائی جائے گی، جمعرات کو دیوالی، اس کے بعد انا کٹن اور بھائیدوج کا تہوار منایا جائے گا۔
Source: uni news
اورنگزیب پر ریمارکس : ابو عاصم اعظمی نے ایف آئی آر منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع
منی پور میں پھر تشدد، چوراچاندپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، ایک ضعیفہ سمیت 4 افراد ہلاک
تلنگانہ میں بی جے پی کو ملی بری خبر، رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے دیا استعفیٰ
’سماج واد‘ نہیں، در اصل ’نماز واد‘ کا حامی ہے انڈیا بلاک، بی جے پی
جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ کو نہ بیٹا ملا ، نہ انصاف،دہلی عدالت نے کیس کو بند کرنے کی دی اجازت
تلنگانہ فارما فیکٹری دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی،زخمیوں میں 10 کی حالت نازک
تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاحوں میں مچی دہشت
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
کانگریس نے بہار کے لیے 58 مبصرین کی تقرری کی
ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی
تلنگانہ: انڈسٹریل ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 10 ہلاک، کئی زخمی