اتراکھنڈ کے رودرپور کی ایک ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نمازی کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے کچھ لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر کانگریس نے اپنا تلخ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی نفرتی سوچ نے سماج میں اس طرح کا زہر گھول دیا ہے۔ اس ویڈیو کی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’یہ ویڈیو دیکھیے۔ اتراکھنڈ کے رودرپور میں ایک بزرگ نماز پڑھ رہے تھے، تبھی اروند شرما نام کا ایک غنڈہ انھیں دھکا مار کر گرا دیتا ہے۔‘‘ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم شخص ایک پارک میں نماز پڑھ رہا ہوتا ہے، جب اروند شرما نامی شخص نے آ کر اسے دھکا دے دیا اور بھدی بھدی گالیاں دیتے ہوئی پٹائی کر دی۔ اس سے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ بھی لگوایا گیا اور آئندہ سے اس جگہ نماز نہ پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے بھگا دیا۔ اس معاملہ پر کانگریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس (اروند شرما) نے بزرگ کو بھدی بھدی گالیاں دیں، تھپڑ مارے، لات ماری اور ڈنڈے سے ان کی پٹائی کر دی۔ یہ شرمناک اور گری ہوئی حرکت بی جے پی-آر ایس ایس کی گھٹیا اور نفرتی سوچ کا نتیجہ ہے۔ یہ سماج کے لیے زہر ہے۔‘‘ سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اقتدار میں آتے ہی ملک میں زہر پھیلانے کا عمل شروع ہو گیا۔ کانگریس نے لکھا کہ ’’نریندر مودی اور بی جے پی نے پورے ملک میں نفرت کی آگ بھڑکا رکھی ہے۔ 2014 کے بعد سے ملک میں اقلیتوں پر ایسے بزدلانہ حملے لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔‘‘ کانگریس نے آگے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ایسے گھٹیا واقعات ہماری گنگا-جمنی تہذیب اور آئین پر براہ راست حملہ ہیں، جس کے لیے نریندر مودی کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو