National

ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کے قابل اعتراض بیان کے خلاف لوک سبھا میں ہنگامہ

ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کے قابل اعتراض بیان کے خلاف لوک سبھا میں ہنگامہ

نئی دہلی، 06 دسمبر :لوک سبھا میں بدھ کو دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) پارٹی کے رکن پارلیمان سینتھل کمار کے قابل اعتراض بیان کے خلاف ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کے جمع ہوتے ہی ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کے قابل اعتراض بیان کے خلاف حکمراں پارٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے۔ اسی دوران وقفہ سوالات شروع ہو گیا۔ جس کے بعد حکمراں جماعت کے ارکان پرسکون ہوگئے اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلنے لگی۔ ایوان کی کارروائی تقریباً چالیس منٹ تک خوش اسلوبی سے جاری رہی۔ دریں اثنا، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو نے وقفہ سوالات کے دوران اپنی بات کہنے کوشش کی جب حکمراں پارٹی کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے دوبارہ قابل اعتراض بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ شروع کردیا۔ دوسری طرف ڈی ایم کے ممبران بھی اپنی جگہ سے کھڑے ہو گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان شوروغل کو دیکھتے ہوئے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments