نئی دہلی، 12 نومبر :دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے آج ایک اُڈیشہ کے ساحل کے قریب سمندر میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)، چاندی پور سے لانگ رینج لینڈ اٹیک کروز میزائل (ایل آر ایل اے سی ایم) کی اولین آزمائشی پرواز ایک موبائل آرٹیکیلیٹڈ لانچر سے کی۔ آزمائش کے دوران، تمام ذیلی نظاموں نے توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مشن کے بنیادی مقاصد کو پورا کیا۔ میزائل کی کارکردگی کی نگرانی کئی رینج سینسر جیسے راڈار، الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی ٹی آر کے ذریعے مختلف مقامات پر تعینات ٹیلی میٹری کے ذریعے کی گئی تاکہ پرواز کے راستے کی مکمل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔ میزائل نے وے پوائنٹ نیویگیشن کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ راستے پر پرواز کرتے ہوئے اور مختلف اونچائیوں اور رفتار پر پرواز کرتے ہوئے مختلف حربے انجام دینے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ بہتر اور قابل اعتماد کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے میزائل جدید ایویونکس اور سافٹ ویئر سے بھی لیس ہے۔ ایل آر ایل اے سی ایم ایک دفاعی حصولیابی کونسل سے منظور شدہ، ضرورت سے منظور شدہ، مشن موڈ پروجیکٹ ہے۔ اسے موبائل آرٹیکلیولیٹڈ لانچر کا استعمال کرتے ہوئے زمین سے لانچ کرنے کے لیے اور یونیورسل ورٹیکل لانچ ماڈیول سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے فرنٹ لائن بحری جہازوں سے بھی لانچ کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کامیاب اولین آزمائشی پر ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مستقبل کے مقامی کروز میزائل کی ترقی کے پروگراموں کی راہ ہموار کرتا ہے۔ دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ایل آر ایل اے سی ایم کی کامیاب اولین لانچ ڈی آر ڈی او کی مکمل ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
Source: uni urdu news service
عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی رہائی کا دیا حکم
ایک دن میں ہوگا پی سی ایس امتحان
انمول نامی 1500 کلو وزنی بھینس کی قیمت 76 کروڑ روپے سے بھی زیادہ
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
سمراوتا میں ہنگامہ آرائی، آزاد امیدوار نریش مینا فرار
ایکناتھ شنڈے، اجیت پوار،ملنددیورا ممبئی کو غداروں کااڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں:ریونت ریڈی
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
مسجد تنازعہ: ہندو تنظیمیں 19 نومبر کو پھر سڑکوں پر اتریں گی
فارچیون لسٹ میں مکیش امبانی دنیا کے 100 طاقتور صنعت کاروں کی شامل