National

ایکناتھ شنڈے، اجیت پوار،ملنددیورا ممبئی کو غداروں کااڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں:ریونت ریڈی

ایکناتھ شنڈے، اجیت پوار،ملنددیورا ممبئی کو غداروں کااڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں:ریونت ریڈی

حیدرآباد14نومبر:تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مہاوکاس اگھاڑی کے مشترکہ امیدوار آدتیہ ٹھاکرے کی حمایت میں ورلی حلقہ میں روڈ شومیں حصہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ایکناتھ شنڈے، اجیت پوار،ملنددیورا کو غدارقراردیتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں مل کرممبئی کوغداروں کااڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے نے ایکناتھ شنڈے کو وزیربنایامگراس نے ادھوٹھاکرے کو پیٹھ میں خنجرگھونپنے کاکام کیا۔شرد پوار نے اجیت پوارکووزیربنایا لیکن انہوں نے اپنے چچا کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔راہل گاندھی نے ملند دیورا کو مرکزی وزیربنایاتاہم انہوں نے راہل گاندھی کو دھوکہ دیااوریہ تمام ایک جگہ ہوگئے۔انہوں نے ایک ووٹ کے ذریعہ ان تینوں کوشکست دینے کی رائے دہندوں سے اپیل کی۔انہوں نے رائے دہندوں پرزوردیا کہ وہ آدتیہ ٹھاکرے کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ریونت ریڈی نے یقین دہانی کروائی کہ مہاراشٹرامیں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بننے کے بعد وہ خود مہاراشٹراکا دورہ کریں گے۔آدتیہ ٹھاکرے وزیر بنیں گے اور بونس میں کام کرنے کے لئے وہ مہاراشٹراکا دورہ کریں گے۔جب بھی ان کی ضرورت پڑے گی وہ ایک آواز پرمہاراشٹرا کے ورلی میں حاضر ہوں گے۔ریونت ریڈی نے کہا کہ مہاراشٹرا بہادروں کی سرزمین ہے جن کے بارے میں کتابوں میں پڑھایاجاتاتھا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments