جے پور، 14 نومبر :راجستھان میں ضلع ٹونک کے دیولی اونیارا اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے دوران بدھ کے روز سمراوتا میں آزاد امیدوار نریش مینا کے ذریعہ سب ڈویژن افسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے کے بعد دیر سے آگ زنی کرکے کافی ہنگامہ کیا گیا، جبکہ نریش مینا فرار ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ووٹنگ کے بعد نریش مینا کے حامیوں نے جمع ہوکر پولس کا سامنا کیا اور اس دوران پولس اور دیگر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔ جب پولس نریش مینا کو گرفتار کرنے کے لیے آگے بڑھی تو ان کے حامیوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ اس کے بعد پولس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس دوران مشتعل لوگوں نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اس دوران نریش مینا موقع سے فرار ہو گیا۔ اس ہنگامہ آرائی کے بعد دیر رات دیولی-انیارہ اور آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ موقع پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور پورے سمروتا گاؤں کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایس ڈی ایم کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں پولیس نریش مینا کی تلاش کر رہی ہے۔ صورتحال اور معاملے کو دیکھتے ہوئے ایس ٹی ایف نے آج صبح سے متاثرہ قصبوں اور دیہاتوں میں گشت بھی کیا ہے۔ دوسری جانب آر اے ایس ایسوسی ایشن نے اس معاملے میں نریش مینا کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے آج سے ہڑتال کا انتباہ دیا ہے، جب کہ رات گئے نریش مینا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔ نہ ڈرے تھے نہ ڈریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز ووٹنگ کے دوران نریش مینا نے سمروتا گاؤں میں پولنگ بوتھ کے باہر مالپورہ سب ڈویژنل افسر امیت چودھری کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔
Source: uni urdu news service
انمول نامی 1500 کلو وزنی بھینس کی قیمت 76 کروڑ روپے سے بھی زیادہ
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
ایک دن میں ہوگا پی سی ایس امتحان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی رہائی کا دیا حکم
سمراوتا میں ہنگامہ آرائی، آزاد امیدوار نریش مینا فرار
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
مسجد تنازعہ: ہندو تنظیمیں 19 نومبر کو پھر سڑکوں پر اتریں گی
فارچیون لسٹ میں مکیش امبانی دنیا کے 100 طاقتور صنعت کاروں کی شامل