نئی دہلی، 14 نومبر :ہندستان نے کینیڈا میں خالصتانی دہشت گرد ارش سنگھ گل عرف ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ارش دلّا کی گرفتاری کی خبروں پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا، ’’ہم نے مجرم ارش سنگھ گل عرف ارش دلا کی کینیڈا میں گرفتاری پر 10 نومبر سے نشر ہونے والی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ کینیڈائی پرنٹ اور ویژول میڈیا نے اس گرفتاری کے بارے میں بڑے پیمانے پر رپورٹ دی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اونٹاریو کی عدالت نے معاملے کی سماعت کے لئے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ ارش دلا کوقتل، قتل کی کوشش دہشت گردی کی کارروائیوں کے 50 سے زائد مقدمات میں مجرم قرار دیا گیا ، مئی 2022 میں اس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اسے 2023 میں ہندوستان میں ایک انفرادی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ مسٹر جیسوال نے کہا، "جولائی 2023 میں، حکومت ہند نے کینیڈا کی حکومت سے ان کی عارضی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔ اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں اضافی معلومات تمام کینیڈین حکام کو فراہم کی گئی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ گرفتاریوں کے پیش نظر، ہماری ایجنسیاں حوالگی کی درخواست پر کارروائی کریں گی۔ارش دلہ کے ہندوستان میں مجرمانہ ریکارڈ اور کینیڈا میں اسی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اس کے ملوث ہونے کے پیش نظر، یہ توقع کی جاتی ہے کہ اسے ہندوستان میں انصاف کا سامنا کرنے کے لیے حوالگی یا ملک بدر کر دیا جائے گا۔
Source: uni news service
انمول نامی 1500 کلو وزنی بھینس کی قیمت 76 کروڑ روپے سے بھی زیادہ
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
ایک دن میں ہوگا پی سی ایس امتحان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی رہائی کا دیا حکم
سمراوتا میں ہنگامہ آرائی، آزاد امیدوار نریش مینا فرار
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
مسجد تنازعہ: ہندو تنظیمیں 19 نومبر کو پھر سڑکوں پر اتریں گی
فارچیون لسٹ میں مکیش امبانی دنیا کے 100 طاقتور صنعت کاروں کی شامل