نئی دہلی، 14 نومبر : عام آدمی پارٹی کے مہیش کمار آج دہلی کے میئر منتخب ہو گئے۔ مسٹرکمار دیو نگر، وارڈ نمبر 84 سے کونسلر ہیں۔ انہوں نے میئر کے عہدے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کشن لال کو 03 ووٹوں سے شکست دی۔ میئر کے عہدے کے انتخاب کے لیے کل 265 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے دو ووٹ کالعدم قرار دیے گئے۔ مسٹر کمار کو 133 ووٹ ملے، جب کہ مسٹر لال کو 130 ووٹ ملے۔ مسٹرلال شکور پور وارڈ نمبر 62 سے کونسلر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے مسٹر رویندر بھاردواج ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ مسٹر بھاردواج امن وہار، وارڈ نمبر 41 سے کونسلر ہیں۔ ان کی حریف امیدوار بی جے پی کونسلر نیتا بشٹ نے اپنا نامزدگی واپس لے لیا۔
Source: uni news service
انمول نامی 1500 کلو وزنی بھینس کی قیمت 76 کروڑ روپے سے بھی زیادہ
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
ایک دن میں ہوگا پی سی ایس امتحان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی رہائی کا دیا حکم
سمراوتا میں ہنگامہ آرائی، آزاد امیدوار نریش مینا فرار
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
مسجد تنازعہ: ہندو تنظیمیں 19 نومبر کو پھر سڑکوں پر اتریں گی
فارچیون لسٹ میں مکیش امبانی دنیا کے 100 طاقتور صنعت کاروں کی شامل