National

ایک دن میں ہوگا پی سی ایس امتحان

ایک دن میں ہوگا پی سی ایس امتحان

پریاگ راج/لکھنؤ:14نومب:وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی پہل پر اترپردیش پبلک سروس کمیشن نے آئندی پی سی ایس(پریلمنری)امتحان2024کو ایک ہی دن میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے امتحان دینے والے لاکھوں طلبہ کو راحت ملی ہے۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے پی سی ایس اور تقرری والے امتحانات کے سلسلے میں طلبہ کے درمیان عدم اطمینان کی حالت تھی۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ پی سی ایس پریلمنری امتحان کو ایک سے زیادہ شفٹوں میں کرانے کے بجائے ایک ہی دن میں کرایا جائے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طلبہ کے ان مطالبات کو نوٹس لیتے ہوئے کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلبہ کے ساتھ مذاکرات کر ضروری فیصلے لے۔ کمیشن نے وزیر اعلی کی ہدایت پر طلبہ سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات پر غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے کہ پی سی ایس(پریلمنری) امتحان 2024 پہلے کی طرح ایک ہی دن میں منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی کی پہل پر یو پی پی ایس سی نے آر او/ اور اے آر او امتحان 2023 کو ملتوی کرتے ہوئے اس کی شفافیت اور غیر جانبداری یقینی کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی سبھی نکات کا باریکی سے مطالبعہ کر اپنی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کرے گی۔ جس سے ان امتحانات کی شفافیت کو یقینی کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ حال کے مہینوں میں ملک کے کئی حصوں میں پیپر لیک کے واقعات کو دیکھتے ہوئے اترپردیش حکومت نے تقرری امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کی وجہ کمیشن نے دسمبر میں مجوزہ پی سی ایس اور آر او/اے آر او امتحانات کو ایک سے زیادہ شفٹوں میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ طلبہ کے مطالبے اور وزیر اعلی کے مداخلت کے بعد اب پی سی ایس (پریلمنری) امتحان ایک ہی دن میں کرائے جائیں گے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments