پورولیا کی آدرا-جے چندی پہاڑ بائی پاس ریلوے لائن پر272 کروڑ کی لاگت سے کام
صنعتی علاقوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے پورولیا کا ریل نقشہ بدل رہا ہے۔ آدرا-جے چندی پہاڑ مصروف ریل روٹ پر دباو¿ کم کرنے کے لیے اب تقریباً ۱۱ کلومیٹر کا بائی پاس تیار ہو رہا ہے۔ بھارتی ریلوے نے اس 272 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے ایک طرف مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت مزید آسان ہو جائے گی۔ دوسری طرف کوئلہ، لوہا اور دیگر صنعتی مصنوعات کی نقل و حمل میں ریلوے کی گنجائش بڑھ جائے گی۔ صنعتی علاقہ کے طور پر پورولیا کی اہمیت بڑھانے میں اس منصوبے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی ریلوے ذرائع کے مطابق، آدرا سے جے چندی پہاڑ حصے پر طویل عرصے سے مال بردار ٹرینوں کے آمدورفت کا دباو¿ ہے۔ اس کے ساتھ مصروف روٹ پر اضافی ٹرینیں چلانے سے مختلف ریلوے الجھنیں اور کراسنگ کے مسائل ہیں۔ مجوزہ بائی پاس بننے سے اس دباو¿ کو کافی حد تک کم کیا جا سکے گا، ایسی امید ریلوے حکام کو ہے۔ نئی لائن کے ذریعے سالانہ تقریباً ۸.۸۸ ملین ٹن اضافی مال کی نقل و حمل کا موقع مل سکتا ہے۔ کوئلہ، لوہا اور دیگر صنعتی مصنوعات کی تیز تر نقل و حمل میں یہ لائن اہم کردار ادا کرے گی۔ اس ریل روٹ کا تعلق سیل (SAIL) کے لوہے کی ضرورت اور بی سی سی ایل کے کوئلے کی نقل و حمل سے بھی ہے۔ لہٰذا صرف پورولیا ہی نہیں، بلکہ وسیع تر صنعتی راہداری کی مال برداری کے نظام پر بھی اس بائی پاس کا اثر پڑ سکتا ہے۔
پورولیا کی آدرا-جے چندی پہاڑ بائی پاس ریلوے لائن پر272 کروڑ کی لاگت سے کام...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments