Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

شدید بارش کے باعث فرخا کے قریب ریلوے لائن پر مٹی کھسک گئی! ٹرینوں کے آمدورفت متاثر

Admin
By Admin
Sep 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BHAGALPUR MEIN GANGA KE TEZ BAHAV MEIN SAMA GAYA 100 SAAL PURANA DURGA MANDIR

شدید بارش کے باعث فرخا کے قریب ریلوے لائن پر مٹی کھسک گئی! ٹرینوں کے آمدورفت متاثر
شدید بارش کے باعث فرخا کے قریب ریلوے لائن پر مٹی کھسک گئی! ٹرینوں کے آمدورفت متاثر — September 03, 2026
شدید بارش کے باعث فرخا کے قریب ریلوے لائن پر مٹی کھسک گئی! ٹرینوں کے آمدورفت متاثر
شدید بارش کی وجہ سے ریلوے لائن پر مٹی کھسک گئی۔ فراکہ کے قریب لائن کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ اس کے نتیجے میں شمالی بنگال کی طرف جانے والی متعدد ٹرینیں آدھے راستے میں ہی کھڑی ہو گئی ہیں۔ اس فہرست میں دارجلنگ میل، کانچن کنیا ایکسپریس جیسی ٹرینیں بھی شامل ہیں۔
جمعرات کی صبح تیل ڈانگا اور نیو فراکہ اسٹیشنوں کے درمیان مٹی کھسکنے کا واقعہ پیش آیا۔ ڈاو¿ن لائن کے کنارے مٹی پھسل گئی۔ لائن کا ایک حصہ بھی زمین میں دھنس گیا۔ اس صورتحال میں خطرہ مول لیے بغیر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ نیو جلپائی گوڑی اور شیل گوڑی کی طرف جانے والی متعدد لمبی دوری کی ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر کھڑی ہو گئیں۔ مقامی ٹرینوں کا سفر بھی رک گیا۔
اس رپورٹ کی اشاعت کے وقت دارجلنگ میل فراکہ کے بلار پور میں کھڑی ہے۔ اس کے پیچھے انٹر سٹی ایکسپریس، کانچن کنیا ایکسپریس بھی ہیں۔ ریلوے کے انجینئرز صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریلوے لائن کی مرمت کر کے فوری طور پر ٹرین سروس کو معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر مرمت کا کام تسلی بخش ہونے کے بعد ہی اس لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت کی اجازت دی جائے گی۔
گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ علی پور موسمیاتی دفتر نے بتایا کہ کم دباو¿ کے نظام کی وجہ سے یہ بارش ہو رہی ہے۔ بیر بھوم اور مرشد آباد میں جمعرات کو بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ جمعہ سے جنوبی بنگال میں طوفان کا اثر کچھ کم ہو سکتا ہے۔ تاہم کہیں کہیں گرج چمک والے بادلوں کی وجہ سے بارش جاری رہے گی۔ پیر سے جنوبی اضلاع میں دوبارہ طوفان اور بارش بڑھ سکتی ہے۔

شدید بارش کے باعث فرخا کے قریب ریلوے لائن پر مٹی کھسک گئی! ٹرینوں کے آمدورفت متاثر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn